22 اگست 2017 - 15:07
ایران میں شرپسندوں کے ہاتھوں ایک اہلکار سمیت دو شہری شہید

اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے 'سیستان و بلوچستان' میں شرپسند عناصر نے ضلعی کونسل کے دفتر پر حملہ کرکے ایک سپاہی سمیت دو شہریوں کو شہید کردیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے 'سیستان و بلوچستان' میں شرپسند عناصر نے ضلعی کونسل کے دفتر پر حملہ کرکے ایک سپاہی سمیت دو شہریوں کو شہید کردیا.

سیستان صوبے کو ڈپٹی گورنر جنرل برائے سیکورٹی امور 'علی اصغر میرشکاری' نے نامہ نگار کو بتایا کہ دو شرپسند عناصر نے ضلع پشین کے علاقے سرباز میں لوکل انتظامیہ کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور چاقو کے وار سے دفتر میں تعینات ایک سپاہی اور ایک شہری کو شہید کردیا.

انہوں نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد حملہ آوروں نے موٹور سائیکل پر فرار ہوگئے.

علی اصغر میرشکاری نے اس واقعے کو دہشتگردی قرار دینے کے امکانات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کا پوری طرح جائزہ لے رہے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲