15 اگست 2017 - 13:30
ڈاکٹر ظریف نے اپنی سیاسی ذہانت سے امریکہ کی بڑی سازش کو ناکام بنایا: صدر روحانی

ايراني صدر مملكت نے نامزد ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف كي سابقہ حكومت ميں نماياں كاركردگي اور موثر سفارتكاري كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ محمد جواد ظريف نے صبر، ذہانت، رواداري اور تجربہ كار ہونے كے ساتھ امريكہ كي بہت بڑي سازش كو ناكام بنا ديا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايراني صدر مملكت نے نامزد ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف كي سابقہ حكومت ميں نماياں كاركردگي اور موثر سفارتكاري كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ محمد جواد ظريف نے صبر، ذہانت، رواداري اور تجربہ كار ہونے كے ساتھ امريكہ كي بہت بڑي سازش كو ناكام بنا ديا.

يہ بات صدر اسلامي جمہوريہ ايران ڈاكٹر 'حسن روحاني' نے آج بروز منگل اپني نئي كابينہ كے لئے نامزد كئے جانے والے وزرا كا دفاع كرنے كے لئے پارليمنٹ كے خصوصي اجلاس ميں كہي.

انہوں نے اپني نئي كابينہ كے لئے نامزد وزير خارجہ 'محمد جواد ظريف' كے حوالے سے كہا كہ محمد جواد ظريف نے گيارہويں حكومت ميں اپني اچھي پاليسي اور اعلي سياسي كاركردگي سے ايران كو بہت كاميابيوں سے ہمكنار كروايا.

ايراني صدر نے ايراني قوم كے نمائندے كي حيثيت سے ايراني 11ويں حكومت كے تمام وزراء خاص طور پر وزير خارجہ كا شكريہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ ظريف نے عالمي جوہري مذاكرات كو حتمي نتيجے پر پہنچانے كے ساتھ ايران كے خلاف امريكہ كي بہت بڑي سازش كو ناكام بنا ديا ہے.

انہوں نے ايران اور گروپ 5+1 كے درميان طے شدہ جوہري معاہدے كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ جوہري معاہدہ صرف ايك اقتصادي مسئلہ نہيں بلكہ ہماري قومي سلامتي اور جوہري حقوق كے تحفظ اور امريكي سازشوں كي ناكامي كا باعث ہے.

انہوں نے كہا كہ جوہري معاہدے سے پھلے امريكہ، ہماري امن جوہري سرگرميوں كي مخالفت كر رہا تھا ليكن اب دنيا كے تمام ممالك ہمارے جوہري حق كي حمايت كر رہے ہيں.

انہوں نے كہا ايران كي 12 ويں حكومت، ملك كے قومي مفاد كو مد نظر ركھنے كے ساتھ ايران كے خلاف تمام عائد پابنديوں كے خاتمے كے ليے باہمي مذاكرات كرنے پر مكمل آمادہ ہے.

انہوں نے كہا كہ ظريف نے جوہري معاہدے سميت غير ملكي سرمايہ كاري ميں اضافہ كرنا، علاقائي، حج اور ماحولياتي كے مسائل كے حل كرنے كي بہت بڑي كوششيں كي.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲