9 اگست 2017 - 17:34
عراقی وزیر اعظم سے الجزائر کے وزیر خارجہ کی ملاقات

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی سے الجزائر کے وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات فروغ دینے کے سلسلے میں ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی سے الجزائر کے وزیر خارجہ عبدالقادر مساہل نے دوطرفہ تعلقات فروغ دینے کے سلسلے میں ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں الجزائر کے وزير خارجہ نے عراقی وزير اعظم کو موصل میں عراقی فورسز کی وہابی دہشت گردوں پر کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔

الجزائر کے وزير خارجہ عراقی وزير خارجہ کی دعوت پر عراق کے دورے پر ہیں ۔ مساہل نے اس سے قبل کویت، سعودی عرب، مصر، قطر اور معان کا دورہ کیا۔

.......

/169