8 اگست 2017 - 19:18
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی جانب سے شہید عارف حسینی کی ۲۹ ویں برسی کا انعقاد+ تصاویر

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی ۲۹ ویں برسی کا پروگرام جامع مسجد و امام بارگاہ علی علیہ السلام بھٹائی نگر قاسم آباد حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی ۲۹ ویں برسی کا پروگرام جامع مسجد و امام بارگاہ علی علیہ السلام بھٹائی نگر قاسم آباد حیدرآباد میں منعقد کیا گیا، جس میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چئیرمین مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس جتوئی، شعیہ علما کائونسل کے صوبائی صدر حجت السلام علامہ ناظر عباس تقوی، اور دیگر خطباء نے خطاب کئے، جب کہ مہمان خصوصی میں اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید پسند علی رضوی، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام سرور سومرو، سید خادم حسین، شعیہ علما کائونسل کے صوبائی رہنما سید تاج علی موسوی، زوار عبدالطیف شر، مولانا ذوالفقار علی کاظمی، مصطفی حیدری، مولانا غلام عباس حسینی، و دیگر تنظیموں کے رہنماوں نے شریک تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲