6 اگست 2017 - 20:46
شام کے وزیر اعظم اور عراق کے صدر کی ملاقات

عراق کے صدر اور شام کے وزیر اعظم نے تہران میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر اعظم عماد خمیس نے صدر ایران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر عراقی صدر کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ شام اور عراق مختلف قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک محاذ پر ہیں-

عماد خمیس نے شام کے صدر اور قوم کی جانب سے عراق کے صدر کو موصل کی آزادی پر مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور بغداد اور دمشق کے درمیان خاص طور سے تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی-

عراق کے صدر فواد معصوم نے عراق و شام کے تعلقات کو اسٹریٹیجک قرار دیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملت شام کی کامیابی اور اس ملک میں پائیدار امن و ثبات کی امید ظاہر کی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169