6 اگست 2017 - 14:49
امریکی سینیٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کی

ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر جان مک کین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر جان مک کین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

مقامی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے جان مک کین کا کہنا تھا کہ ری پبلکن ارکان سینیٹ کا خیال ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی انتہائی کمزور رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں سن دوہزار بیس کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کے قابل اطمینان امیدوار ہرگز نہیں ہوں گے۔پچھلے چند ماہ کے دوران صدر ٹرمپ کے اقدامات کے باعث خود ان کی جماعت کے ارکان بھی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔جان مک کین اور دو دیگر ری پبلکن سینیٹروں نے اوباما کیئر بل کی منسوخی کے صدر ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کی تھی۔وہ اس سے پہلے افغانستان کے بارے میں بھی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲