6 اگست 2017 - 12:28
تہران میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کی آیت اللہ احمد جنتی سے ملاقات

ایران کی مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب ، ایران تک محدود نہیں بلکہ سرحدوں کو عبور کرچکا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کی کونسل کے سربراہ آیت اللہ احمد جنتی نے اتوار کو تہران میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی سے ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا دنیا کے کسی دوسرے ملک سے موازنا نہیں کیا جا سکتا اور اس کی خصوصیات سے دنیا بہرمند ہوسکتی ہے۔

مجلس خبرگان کے سربراہ نےایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو عدیم المثال کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ اڑتیس برس سے تمام دشمنیوں کے باوجود ایران کا اسلامی انقلاب پوری عزت و وقار کے ساتھ باقی ہے اور مختلف میدانوں میں اس کی پائداری اور کامیابی کا راز اس کا اسلامی ہونا اور ملت کے درمیان اتحاد ہے۔
اس ملاقات میں پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے بھی دونوں ملکوں کے تعلقات خاص طور سے پارلیمانی تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں گفتگو اور صلاح و مشورہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169