اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے اسپیکر نے اپنی کوریائی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، جنوبی کوریا کے ساتھ اقتصادی منصوبوں کی جلد تکمیل بالخصوص بینکاری اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے.
ان خیالات کا اظہار 'علی لاریجانی' نے تہران میں جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے اپیکر 'چیانگ سائے کیون' کے ساتھ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.
لاریجانی نے جنوبی کوریا کے اسپیکر کی قیادت میں پارلیمانی وفد کے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے کا شریکا ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی کویا کے ساتھ دو طرفہ پارلیمانی اور اقتصادی تعلقات پر اچھے مذاکرات کرتے ہیں اور ہم نے یوریشیا سربراہی اجلاس میں اس ملک کے دورے کے موقع پر دوطرفہ تعلقات سمیت سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ایرانی اسپیکر نے ابھی صورتحال میں سرمایہ کاری کے لئے متعدد مواقع کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فری زون علاقے میں بینکاری اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع فراہم کر رہا ہے.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنوبی کوریا کے ساتھ توانائی، نقل و حمل، ماحولیات اور نئے ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہمیں امید ہے دونوں ممالک کے در میان پارلیمانی تعلقات کی مضبوطی ہوں گے.
جنوبی کوریا کے اسپیکر نے کہا کہ ہمارے وفد ایرانی اسپیکر ‘علی لاریجانی’ کی دعوت پر ڈاکٹر روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کرتے ہیں.
چانگ سی کیون نے ایرانی چھٹے ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر اپنے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران دونوں مملاک کے در میان توانائی اور تعمیر کے شعبوں میں اچھے باہمی تعاون جاری ہوگیا اور ہم نئے ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تعلقات کی توسیع دینے کا خواہاں ہیں.
انہوں نے بینکاری اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمنٹ اور حکومت دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲