اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قدس میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے بعد فلسطینی اپنی سرزمین سے غاصب صیہونیوں کا قبضہ ختم کرنے کے لئے کسی بڑے اقدام اٹھانے پر غور کر رہے ہیں۔
مغربی پٹی کے رام اللہ سے موصول رپورٹ کے مطابق، سر سے پیروں تک اسلحوں سے لیس غاصب صیہونیوں کے خلاف، نہتے، ناچار فلسطینیوں کی تحریک کامیاب ہو گئی وہ کامیابی جو سی سی ٹی وی کیمروں کے بعد مسجدالاقصی کے سامنے سے الیکٹرونک دروازے ہٹائے جانے کے بعد حاصل ہوئی۔
دو ہفتے سے مسجدالاقصی میں نماز ادا کرنے سے محروم رہنے والے فلسطینیوں کی خوشی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی کیوںکہ غاصب صہونیوں نے ان مجبور مسلمانوں پر پلاسٹک کی گولیاں، آنسو گیس اور اصلی گولیوں سمیت ہلکے بموں کا استعال کیا جس کے نتیجہ میں کئی افراد شدید زخمی ہوئے۔
مسجد سے سی سی ٹی وی کیمرے اور الیکٹرونک گیٹ ہٹائے جانے کے فیصلے سے ناراض غاصب صیہونیوں نے نمازیوں پر حملہ کر دیا اور50 سال سے کم عمر کے کسی نمازی کو بھی مسجد میں جانے سے روک دیا۔
مظاہروں میں شریک ایک فلسطینی شہری نے کہا کہ میں نے دیکھا صرف 50 سال سے زائد عمر کے فلسطینیوں کو مسجد میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ میں حیران رہ گیا ہم یہیں رہیں گے اگر وہ چاہتے ہیں کہ صرف 50 سالہ افراد مسجد میں جائیں تب بھی ہم مسجد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے تاکہ صیہونی اس فرصت سے فائد نہ اٹھا سکیں۔
ایک اور شہری نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت مسجد میں داخلے کے لئے الیکٹرونک گیٹ لگانے کے فیصلہ سے منصرف ہو چکی ہے وہ فلسطینی قوم کے غصہ اور احتجاج سے گھبرا گئی ہے۔
قدس میں اپنی فتح سے نئے حوصلے سے سرشار فلسطینی قوم اپنی سرزمین کوغاصب صیہونیوں سے آزاد کرانے کے لئے کسی بڑے اقدام سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔
ایک طرف غاصب صیہونیوں کی طرف سے فلسطینی قوم کے حقوق کی پامالی جبکہ دوسری طرف فلسطینی قوم کی مزاحمت بھرپور انداز سے جاری ہے اور فلسطینی قوم اپنی مٹی کے ایک ایک میٹر کو آزاد کرانے تک مزاحمت کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔
........................
242