اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق منگل کی صبح امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ دیرالزور کے مشرقی علاقوں الکشمہ ، الشویط ، الدویر اور العشارہ علاقوں پر بمباری کر کے بڑی تعداد میں عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا- اس سے پہلے تیس جولائی دوہزارسترہ کو امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ دیرالزور کے البوکمال شہر میں ایک اسپتال پر بمباری کر کے عورتوں اور بچوں سمیت کم سے کم چھے افراد کو جاں بحق اور دس کو زخمی کردیا- شامی شہریوں پر امریکی اتحاد کے جاری حملوں کے ساتھ ہی شامی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے نام دو الگ الگ خط میں داعش مخالف امریکی اتحاد کو غیر قانونی اور اس ادارے کے دائرے سے باہر قرار دیا اور اس کی تحلیل پر تاکید کی- امریکہ اور اس کے اتحادی چند ممالک نے ، اگست دوہزارچودہ سے شام میں داعش مخالف دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے بہانے اقوام متحدہ کی اجازت اور شامی حکومت کے ساتھ ہماہنگی کے بغیر ایک اتحاد تشکیل دیا ہے- اس امریکی اتحاد نے اب تک صوبہ دیرالزور ، الرقہ اور حلب میں بہت سے بے گناہ شامی شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169