اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چاقو بردار شخص نے بارمبیک نامی علاقے میں واقع سپر مارکیٹ میں داخل ہوگیا اور وہاں پر موجود گاہکوں کے ہجوم پر چاقو سے حملہ کردیا۔
حملے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ بعد میں حملہ آور نے سپر مارکیٹ کے ایک حصے میں چھپنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جبکہ اس کے مشتبہ ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آورمتحدہ عرب امارات میں پیداہوا جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔












۔۔۔۔۔۔۔
/169