اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے کہا کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے سعودی عرب سمیت چاروں عرب ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تاہم مسئلے کا حل ایسا ہو جس میں قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔
شیخ تمیم بن حماد الثانی نے قطر پر عائد الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی۔
پابندیوں کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا ادراک کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ حکومتوں کے سیاسی جھگڑوں سے پیدا ہونے والی مشکلات سے عوام کو نکالنے کا وقت آگیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے پچلے ماہ دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاکر قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے تھے۔
قطر کو پابندیوں کی وجہ سے اپنے شہریوں کیلئے اشیائے ضروری سمندری اور فضائی راستوں کے ذریعے دیگر ممالک سے منگوانی پڑیں تھیں جبکہ ایران کے ساتھ ساتھ ترکی نے بھی اس چھوٹے خلیجی ملک کی مدد کی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲