اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی سفیر کی نامزدگی کےلئے جان باس کے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تجربے کو مدِنظر رکھاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جان باس نے گزشتہ ایک دہائی میں امریکی اتحادیوں اور ان کی فوجیوں کے لیے سفارتی حوالے سے عراق، شام اور جنوب مغربی ایشیا میں دہشت گردی کے انسداد اور علاقائی استحکام کی خاطر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔
جان باس 2014 سے ترکی میں امریکی سفیر کی خدمات انجام دے رہےہیں۔
.......
/169