16 جولائی 2017 - 10:50
فرانس کے وزير خارجہ سعودی عرب  پہنچ گئے

فرانس کے وزیر خارجہ قطر کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عرب ممالک کے بحران پر سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ قطر کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عرب ممالک کے بحران پر سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ جین ایولودریان سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس سے قبل قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169