15 جولائی 2017 - 13:28
بھارتی ریاست اتر پردیش کی اسمبلی سے دھماکہ خیز مواد برآمد

ہندوستانی ریاست اتر پردیش کی اسمبلی سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے اتر پردیش کی اسمبلی بڑی تباہی سے بچ گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ریاست اتر پردیش کی اسمبلی سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے اتر پردیش کی اسمبلی بڑی تباہی سے بچ گئی۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کی اسمبلی کمپلیکس (ودھان سبہا) سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے جس کے بعد اسمبلی کی عمارت کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا گیا۔
واقعہ کے بعد اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ نے سکیورٹی انتظامات میں سنگین کوتاہی پر آج سینئر افسران کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا ۔
سیکیورٹی فورسز نے انتہائی خطرناک دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے اسے ناکارہ بنا دیا ۔ برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کو پیٹن کے نام سے جانا جاتا ہے جو انتہائی طاقتوراور خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

.......

/169