اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے بڑے پیمانہ پر دستخطی مہم جاری ہے ۔دستخطی مہم کے تحت ابھی تک ستّر ہزار سے زائد دستخط محفوظ ہو چکے ہیں۔آج نماز جمعہ کے بعد نرہی کی مسجد نور محل میں دستخطی مہم چلائی گئی۔ اس دستخطی مہم میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ مسجد نورمحل کے امام جمعہ مولانا شبر حسین واعظ نے دستخطی مہم کو مزید کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔اس سے پہلے امام باڑہ آغا باقر اور لال مسجد بارود خانہ میں بھی دستخطی مہم چلائی گئی ۔ابھی تک درگاہ حضرت عباس، دریا والی مسجد،امام باڑہ غفرانمآب، جامع مسجد آصفی ،بڑاامام باڑہ، عزاخانۂ صغریٰ اقبال نگر ،امام باڑہ میرن صاحب مفتی گنج اور دیگر علاقوں میں دستخطی مہم کے کیمپ لگائے گئے۔
مجلس علماء ہند لکھنؤ سے ایک لاکھ سے زائد دستخطوں کو میمورنڈم کے ساتھ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری ،وزیر اعظم کے دفتر اور سعودی سفارتخانہ کو ارسال کریگی تاکہ جنت البقیع کی تعمیر کو یقینی بنایا جاسکے ۔یہ دستخطی مہم مولانا سید کلب جواد نقوی کی سرپرستی میں چلائی جارہی ہے۔





۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲