اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے واشنگٹن اور نیویارک میں روس کے نمائندہ دفاتر کو بند کرنے کے مسئلے پر پیدا ہونے والے سفارتی اختلافات کو امریکی حکومت کی جانب سے حل نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے گذشتہ سال کے آخری مہینوں میں اٹھائے جانے والے امریکی اقدامات کے جواب میں تیس امریکی سفارت کاروں کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔
روس نے ہیمبرگ میں پوتین و ٹرمپ کی ملاقات کے صرف تین دن بعد یہ قدم اٹھایا ہے۔
امریکی و روسی صدر کی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آنے کی توقع کی جا رہی تھی۔
دسمبر دوہزار سولہ میں امریکہ کے سابق صدر اوباما نے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پینتیس روسی سفارتکاروں کو اچانک ملک سے نکال دیا تھا اور واشنگٹن اور نیویارک میں روس کے دو نمائندہ دفاتر کو بند کر دیا تھا۔
.......
/169