اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کی ایک عدالت نے وہابی دہشت گرد القاعدہ سے وابستہ 4 سعودی شہریوں کو موت کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو 14 فوجیوں کے سر قلم کرنے اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں ملوث ہونے کے جرم میںم وت کی سزا سنائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمن کے صوبہ حضرموت میں 2014 میں سعودی دہشت گردوں نے ایک بہیمانہ اقدام میں یمن کے 14 فوجیوں کے سر کاٹ دیئے تھے۔
.......
/169