اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی آرمی کا مگ 23 تربیتی طیارہ جودھ پور کے علاقے بالِ سر میں گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق ریاست راجستھان کے دارالحکومت جودھ پور کے قریبی علاقے بالِ سر میں انڈین آرمی کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ روسی ساختہ مگ 23 ہے جو معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ حادثے کے وقت طیارے میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ سوار تھے جو طیارہ گرنے سے پہلے ہی بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ بالِ سر میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں طیارہ مکمل طورپر جل کر راکھ بن گیا ہے۔
.......
/169