اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا طویل مدتی اسٹریٹجک پارٹنر ہیں،دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرپا تعلقات ضرور ی ہیں۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار سینیٹر جان مکین کی سربراہی میںآنے والے امریکی سینیٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،اس موقع پر پاک امریکا تعلقات اور خطے کی سلامتی صورتحال سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت کابینہ کے مختلف اراکین بھی موجود تھےجبکہ آج امریکی وفد کو ایل او سی کا دورہ کرایا جاسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور نہتے کشمیریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے،عالمی برادری ان کے حق خود ارادیت کے لئے اہم کردار ادا کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہحکومتی کوششوں سےدہشت گردی میں خاطرخواکمی آئی ہے،معاشی اصلاحات سےسرمایہ کاروں کےاعتمادمیں اضافہ ہوا، امریکا اور پاکستان کے تعلقات خطے کے چیلنجز کے لئے معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کےساتھ اچھے تعلقات کے لیےپرعزم ہیں،افغانستان اوربھارت کےساتھ تعلقات کی بہتری کیلئےکئی اقدامات اٹھائے۔
وزیراعظم نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ افغان مصالحتی عمل میں مددکیلئے4ملکی کوآرڈینیشن گروپ کی کوششیں اہم ہیں۔
ان کامزید کہناتھاکہ افغانستان میں قیام امن اوراستحکام سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے طے ہونا ضروری ہے، اس کے لئے پاک امریکامضبوط تعلقات ضروری ہیں،ہم تعاون کے لئے پرعزم ہیں۔
.......
/169