اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فرانس کے صدر سے ملاقات کے بعد اس ملاقات کو نہایت مفید قرار دیا اور کہا کہ انھوں نے فرانسیسی صدر امانوئل میکرون کو صدر ڈاکٹر حسن روحانی کا پیغام پہنچایا ہے۔
وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ فرانس کے صدر نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ اور پیرس کی جانب سے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد پر تاکید کی ہے۔
جواد ظریف نے جمعے کو کاخ الیزہ میں فرانس کے صدر سے ملاقات کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فریقین نے اس ملاقات میں علاقائی مسائل اور شام کے بحران کے حل کے لئے فرانس کی نئی حکومت کے منصوبوں پر مفید گفتگو کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران بھی فرانس کے ان منصوبوں کی ہمیشہ تاکید کی ہے۔
محمد جواد ظریف نے پیر کے دن سے اپنے یورپ کے دورے کا آغاز جرمنی سے کیا ہے ان کے دورے کا مقصد ان ممالک کے حکام سے ملاقات و گفتگو کرنا اور یورپ کی خارجہ تعلقات کونسل کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔
وزیرخارجہ جواد ظریف جمعرات کو پیرس پہنچے ہیں- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ژان ایو لودریان اور اس ملک کی سینٹ کے چیئرمین جیرار لارشہ سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے بارے میں گفتگو کی۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف فرانس کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پیرس سے تہران کے لیے روانہ ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169