29 جون 2017 - 14:32
ایران امریکہ کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار: بروجردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے تہران خلاف ہر قسم کے اقدام کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران مکمل طور پر تیار ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے تہران خلاف ہر قسم کے اقدام کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران مکمل طور پر تیار ہے.

امریکی سینیٹ نے دو ہفتے قبل اپنے ایران خلاف اقدام کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس کے خلاف پابندیوں کا جامع منصوبہ منظور کر لیا تھا۔

تاہم ایران کی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے تہران خلاف ہر قسم کے اقدام کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران مکمل طور پر تیار ہے.

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ قومی مفادات کی خاطر بنایا گیا ہے اور اس منصوبے سے امریکہ کا ایران خلاف ہر قدم ناکام ہو گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسے بہت جلد پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جامع مشترکہ معاہدے کے تحت امریکہ ایران پر سابقہ پابندیاں بحال کرنے یا نئی پابندیاں عائد کرنے کا حق نہیں رکھتا تاہم واشنگٹن نے اس سلسلے میں ہمیشہ خلاف ورزی کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲