20 جون 2017 - 09:40
مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں محافل اُنس با قرآن کا سلسلہ جاری

جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ماہ مبارک کے خصوصی پروگرام کے تحت وادی کے طول و عرض میں محافل اُنس با قرآن کا سلسلہ آغاز ماہ مبارک سے جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ماہ مبارک کے خصوصی پروگرام کے تحت وادی کے طول و عرض میں محافل اُنس با قرآن کا سلسلہ آغاز ماہ مبارک سے جاری ہے، محافل اُنس با قرآن کا یہ سلسلہ اختتام ماہ مبارک تک جاری رہے گا۔ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں جاری محفل اُنس با قرآن میں تنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی کی موجودگی میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مومنین قرآن خوانی کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ دفتر نمایندگی رہبری دلی کی طرف سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ایرانی قاری جناب علی اکبر کاظمی اور قاری کرار حسین جعفری اپنی روح پرور آواز وانداز میں تلاوت قرآن سے مومنین کو محظوظ فرما رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲