اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدرعلی کاظمی نے شہادت امام علی کے موقع پر لاہور مرکزی دفتر میںمنعقدہ تقریب سے گفتگو کے دوران امام علی کے اسوہ حسنہ کو کامل مصداق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کیلئے درس کی حیثیت رکھتی ہے کہ حضرت علی غریبوں اور فقیروں کے مدد گار تھے، حضرت علی یتیموں کے باپ ہیں اور رات کی تاریکی میں ان کیلئے کھانا لے کر جاتے تھے یہ عمل معاشرے کے حکمرانوں کیلئے ایک بہت بڑا درس ہے۔علی کاظمی نے کہا کہ آئی ایس او ماہ رمضان کا تیسرا عشرہ قرآن و القدس کے نام سے منائے گی تعلیمات قرآن کے حوالے سے سیمینار اور شب بیداریوں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ یوم القدس بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ مرکزی نائب صدر نے مظلومین کی حمایت اور ظالمین کی مخالفت درس علوی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او امسال بھی لاکھوں حامیان فلسطین مظلومین فلسطین کی داد رسی اور اسرائیل کیخلاف امام خمینی کے فرمان کے مطابق صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے ماہ رمضان کے آخری جمعہ پر یوم القدس کو ملی جوش و جذبہ کے تحت ساتھ منائے گی، پاکستان میں سب سے بڑی القدس کراچی اور لاہورمیں نکالی جائے گی جس سے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی و مرکزی عہدیدران خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲