اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کو انٹیلی جینس کے وزیر محمود علوی، وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی اور سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر حسین سلامی سے پارلیمنٹ کے ارکان کے بند دروازوں کے پیچھے ہوئے اجلاس کے بعد کہا کہ اس اجلاس میں گذشتہ بدھ کو امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے حرم اور پارلیمنٹ کی عمارت میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں اور سیکورٹی مسائل پر بات چیت ہوئی۔
بدھ کے دہشت گردانہ حملوں میں سترہ عام شہری شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی سینیٹ میں ایران مخالف نئی پابندیوں کے بارے میں پاس کئے گئے بل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پارلیمنٹ امریکی سینیٹ کے اس اقدام کا سخت جواب دے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو یہ جان لینا چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مضبوط عزم و ارادے کی مالک ہے اور سپاہ پاسداران، قدس بریگیڈ اور دیگر دفاعی قوتوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
.......
/169