10 جون 2017 - 08:14
یوم القدس ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

قبلہ اول پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور صیہونی مظالم کے خلاف یوم القدس ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے القدس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک کی مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد/ قبلہ اول پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور صیہونی مظالم کے خلاف یوم القدس ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے القدس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک کی مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔اجلاس کی صدرات ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور البصیرہ کے چیئرمین ثاقب اکبر نے کی۔ اسلام آباد میں مرکزی یوم القدس کے جلوس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی اورفیصلہ کیا گیا کہ27رمضان المبارک کو بعد از نماز جمعہ امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے یوم القدس ریلی کا آغاز ہو گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین ،شیعہ علما کونسل اور دیگر تشیع جماعتیں شریک ہوں گی ۔چائنا چوک پہنچ کر جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے پاکستان سمیت دیگر نامور مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی القدس ریلی کا حصہ ہوں گے۔ریلی کا اختتام پاک سعودی ٹاور پر ہو گا۔ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی طرف سے اقوام متحدہ کو فلسطین پر اسرائیل کے جابرانہ تسلط کے خلاف یاداشت بھی پیش کی جائے گی۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری, علی مہدی ,سید مصطفی حسین شیرازی,سید اظہر کاظمی ,شعیہ علما کونسل سے علامہ نصیر حسین موسوی ،غلام قاسم جعفری ,جماعت اسلامی سے محمدضیااللہ چوہان ,شاہد شمسی ,جماعت اہلحدیث سے سیف اللہ، خالد کھوکھر، آئی ایس اوسے برادر محمد رضا ,امت واحدہ پاکستان سے رضا ,محمد، ریحان قادری ،جعفریہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن سے عبداللہ رضا ,آئی او سے سید کمیل عباس ,تحریک جوانان پاکستان سے ڈاکڑ عرفان اشرف , وحدت یوتھ سے وفا عباس اور پاکستان عوامی تحریک سے ابرار رضا ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔مرکزی جلوس القدس کے لیے مختلف مکاتب فکر کی طرف سے نمائندگی اتحادو اخوت کا مثالی اظہار ہے جس کی شرکا نے بے حد تعریف کی اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

...........

242