6 جون 2017 - 17:41
سعودی ائمہ جماعات امریکی اسلام سےمتاثرہوکرداعش کےمظالم کی حمایت کرتے ہیں: حجۃالاسلام ماندگاری

حجۃ الاسلام ماندگاری نےکہا ہےکہ سعودی ائمہ جماعات اگرچہ حافظ قرآن کریم ہیں لیکن وہ امریکی اسلام سےمتاثرہوکراپنےمنبروں سے داعش کےمظالم کی حمایت کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کےاستاد حجۃ الاسلام محمد مہدی ماندگاری نے ۵جون کو فاطمہ الزہرا(س) امام بارگاہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام میں عقلمند اوربالغ انسان پرالہی فرائض واجب ہیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ انسان ایک ایسا موجود ہےکہ جسے رنج وزحمت میں خلق کیا گیا ہے، شاید الہی ذمہ داریوں کو انجام دینا سخت اورمشقت طلب ہو تاہم اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی طاقت کے پیش نظران ذمہ داریوں کو واجب کیا ہوا ہے۔
حوزہ علمیہ کےاستاد نےکہا ہےکہ اللہ تعالیٰ عادل ہے اوروہ طاقت اورصلاحیت کےمطابق ہرانسان سے ذمہ داریوں کی انجام دہی کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے زندگی کی بہت سی مشکلات اورسختیوں کو انسان کے لیے ایک نعمت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض انسان چونکہ لیاقت نہیں رکھتے لہذا وہ سختی اورمشکل سے دوچارنہیں ہوتے ہیں کہ جو ان کے لیے نقصان دہ ہے۔
حجۃ الاسلام ماندگاری نےمزید کہا ہےکہ اگرہم الہی فرائض کی انجام دہی میں سستی کریں تو ہم بہت زیادہ نقصان اٹھائیں گے۔اس وقت خالص محمدی اسلام کے برخلاف امریکی اسلام شراب نوشی کی ترویج کررہا ہے اوراس کی وجہ خالص محمدی اسلام پرعمل کرنے میں ہماری کوتاہی اورسستی ہے۔
انہوں نے آخرمیں کہا ہےکہ قرآن کریم ایک الہی نعمت ہے لیکن سعودی ائمہ جماعات حافظ قرآن کریم ہونےکے باوجود امریکی اسلام سےمتاثرہوکر اپنےمنبروں سےداعش کے مظالم کی حمایت کرتے ہیں اوروہ اللہ تعالیٰ کی لعنت اورنفرت کےحقدارہیں۔

.......

/169