4 جون 2017 - 14:14
نیٹو، امریکہ سے وابستہ کمزور ممالک کا مجموعہ ہے: روسی صدر

روس کے صدر نے نیٹو کو امریکہ کا آلہ کار قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدرولادیمیر پوتن نے نیٹو کو کہ جس نے چار سال سے خود کو واشنگٹن کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے اپنی روس مخالف فوجی روش کو توسیع دے دی ہے ، امریکہ کا سیاسی ہتھکنڈہ اور آلہ کار قرار دیا۔

روس کے صدر نے مزید کہا کہ نیٹو کا فوجی اتحاد نہیں ہے بلکہ امریکہ سے وابستہ کمزور ممالک کا مجموعہ ہے۔
روس کے صدر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ماسکو، موجودہ حالات میں نیٹو کے فوجی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے تدابیر اختیار کرنے پر مجبور ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169