28 مئی 2017 - 11:38
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ماہ رمضان کی آمد پر مبارک باد دی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 'آنتونیو گوترش' نے ماہ رمضان کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 'آنتونیو گوترش' نے ماہ رمضان کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

آنتونیو گوترش نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیج کے ایک ویڈيو پیغام میں تمام مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان کی آمد سے تمام انسانوں کی روح میں رحم دلی اور رواداری کی لہر موجود، سوچ اور دوبارہ تجدید کے لئے ایک سنہری موقع ہے.

انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے جو مشترکہ اقدار اور مکالمے پر زور دیتا ہے.

سیکریٹری جنرل نے ان لوگوں کے لیے بھی اظہار ہمدردی کیا جو اس بابرکت مہینے میں جنگ زدہ اور متنازع علاقوں میں مشکلات جھیل رہے ہیں اور اپنی سرزمین کے لیے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں.

گوترش نے کہا کہ ہمیں ماہ رمضان میں امن اور دوستی کے خیال سے باہر نہیں ہونا چاہیئے اور ہم گزشتہ کی طرح مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک اسلامی ملک کا دورہ کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اپنی بھرپور کوششوں کے ساتھ اسلام کی روح کو زندہ رہنا چاہیئے.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور کئی عرب ممالک میں ماہ رمضان کریم کے با برکت مہینے کا آغاز ہفتہ کے روز سے ہوگیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲