اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پارلیمانی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے ایران کے ٹی وی چینل تین پر ایک انٹرویو میں امریکی صدر کے دورہ سعودی عرب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب سے تیل حاصل اور اسے ہتھیار فروخت کرتا ہے اور سعودی عرب ان ہی ہتھیاروں اور امریکہ کی مدد سے یمن میں ہزاروں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کر رہا ہے-
علاء الدین بروجردی نے کہا کہ سعودی عرب میں کئی اسلامی ممالک کے سربراہوں کی جانب سے امریکی صدر کا استقبال، امت مسلمہ کی تاریخ میں ایک سیاہ باب ہے-
انھوں نے امریکہ اور سعودی عرب کو عراق، شام اور افغانستان میں شکست خوردہ قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب، داعش تکفیری دہشت گردوں کی جائے پیدائش ہے اور داعش دہشت گرد گروہ اسی ملک میں تشکیل پایا ہے اور آج بھی امریکہ اور سعودی عرب اس دہشت گرد گروہ کی حمایت کر رہے ہیں اور ان کی ظاہری مخالفت ایک طرح کا سیاسی ہتھکنڈہ ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169