21 مئی 2017 - 17:47
 شہید ملت کی برسی پر یادگاری جلسہ پر قدغن آمرانہ حربہ: آغا حسن

جموں و کشمیرانجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ذالپورہ سوناواری میںیک روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ باب العلم سے منسلک شاخہاے مکاتب کے طلبا و طالبات نے دینی تعلیمی مظاہرہ کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیرانجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے ذالپورہ سوناواری میںیک روزہ دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ باب العلم سے منسلک شاخہاے مکاتب کے طلبا و طالبات نے دینی تعلیمی مظاہرہ کیا عصر حاصر میں امام کی ضرورت کے عنوان سے منعقد تعلیمی کانفرنس میں کہی مقررین نے موصوع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا اپنے صدارتی خطاب میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلام اور دنیاے اسلام کے خلاف دشمن قوتوں کی روز افزوں صف آرائی اور دنیا میں بڑھ رہی ظلم و نا انصافی کی دلخراش صورت حال کو منجی عالم بشریت حضرت امام مہدیؑ کے ظہور کی علامات سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اس آخری انقلاب کے لئے عملی اور شعوری آمادگی کا مظاہرہ کرنا چاہے جو انقلاب غلبہ اسلام اور دنیا سے ظلم و ناانصافی کے مکمل خاتمے کی صمانت ہے ۔ اس موقعہ ر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے پروگرام کے انعقاد میں المہدیؑ اسلامک ٹرسٹ ذالپورہ کے سرگرم تعاون اور انتظامات کیلئے ٹرسٹ سے منسلک جوانوں کا خلوص دل سے شکریہ ادا کیا ۔ شہید ملت میرواعظ کشمیر جناب مولانا محمد فاروق اور شہید حریت جناب خواجہ عبدالغنی لون کی برسی کے موقعہ پر مزار شہدا عید گاہ سرینگر میں منعقد ہونے والے یادگاری جلسے پر ریاستی انتظامیہ کی طرف سے قدغن ، شدید بندشوں اور مزاحمتی قائدین کی خانہ نظر بندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی انظامیہ کا آمرانہ حربہ قرار دیا۔آغا صاھب نے کہا کہ ان بلند پایہ قائدین نے جس مقصد کیلئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا قوم نے اُس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے عزم مصمم ظاہر کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؎

۲۴۲