15 مئی 2017 - 13:11
ایران کے صدارتی امیدوار قالیباف، حجۃ الاسلام رئیسی کے حق میں دستبردار

ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے امیدوار 'محمد باقر قالیباف' پیر کے روز دوسرے امیدوار 'سید ابراہیم رئیسی' کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوگئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے امیدوار 'محمد باقر قالیباف' پیر کے روز دوسرے امیدوار 'سید ابراہیم رئیسی' کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوگئے.

قاليباف جو تہران كے ميئر بھي ہيں نے اپنے ايك باضابطہ بيان ميں صدارتي اميدوار سيد ابراہيم رئيسي كے حق ميں دستبردار ہونے كا اعلان كيا.

انہوں نے اپنے حاميوں سے مطالبہ كيا كہ وہ صدارتي انتخابات ميں علامہ سيد ابراہيم رئيسي كو صدر منتخب كرنے كے لئے اپنے پورے عزم و جذبے كے ساتھ ميدان ميں اتريں.

قاليباف نے انتخاباتي مہم كے دوران ان كي حمايت كرنے والے تمام عوامي حلقوں اور سياسي كاركنوں كا شكريہ ادا كيا.

انہوں نے كہا كہ مجھے اور عوام كو توقع ہے كہ اس فيصلے سے ملك ميں جديد اقتصادي ترقي كے لئے فضا قائم ہوگي جس سے ملك ميں بدعنواني كے مكمل خاتمے اور نوجوان طبقے كے لئے روزگاري كي فراہمي كے لئے بھي سازگار ماحول فراہم ہوگا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲