اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاراچنار میں منجی عالم بشریت امام زمانہ (عج) کی شب ولادت کی موقع پر پاراچنار شہر کو سجایا گیا۔ اور بعض مقامات پر اس بابرکت شب میں دعائیہ محافل کا اہتمام بھی کیا گیا۔ حسب معمول کرم ایجنسی بھر کے دیہاتوں میں اہل تشیع کے بارہویں امام (عج) کے ولادت باسعادت کے موقع پر نیمہ شعبان کو انتہائی احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر جشنوں، مجالس اور دعائیہ محافل کا اہتمام کیاگیا۔ اکثر علاقوں میں شب بیداری کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اسی طرح پاراچنار شہر کو خوب سجایا گیا۔ اور آئی ایس او کی جانب سے شہید چوک پر دعائیہ محفل اور شب بیداری کا انتظام کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کل عید روز کے موقع پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں مرکزی سطح پر جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی علامہ سید جواد نقوی خطاب کریں گے۔ کرم ایجنسی بھر کے عوام کو مرکزی جلسے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
.......
/169