اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور گینیا کے متعلقہ معدنیات کے عہدیداروں کے درمیان باکسائٹ کی پیداوار اور اسے ایران کی منتقلی کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے.
ايراني معدنيات اور مائننگ صنعت کي ترقي اور رينوويشن کے سربراہ مہدي کرباسيان نے اپنے گينيائي ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد اس معاہدہ پر دستخط کئے ہيں.
دونوں عہديداروں نے منصوبے کي تکميل کے لئے اپنے تعاون کي يقين دہاني کروائي ہے.
اس معاہدے کے مطابق، پہلے مرحلے ميں امکانات کے مطالعے کي تکميل کے بعد گينيا ميں پائے جانے والے باکسائٹ کي معدنيات ايران منتقل کي جائيں گي.
گينيا کے متعلقہ علاقے ميں 300 ملين ٹن باکسائٹ پائے جاتے ہيں جس کو نکالنے اور صنعتي طريقے سے استفادہ کرنے کے لئے ايراني کمپنياں سرمايہ کاري کريں گي.
اس معاہدے کے مطابق سالانہ 4 ملين ٹن باکسائٹ ايران منتقل کئے جائيں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲