اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید پسند علی رضوی نے حیدرآباد میں تنظیم کے سنئیرس سے معرفت امام زمانہ عج پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے زمانہ کے امام(ع) کو نہ پہچاننے کا مطلب یہ ہے کہ امام وقت سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اور امام سے کوئی رابطہ نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ خدائی ہدایت سے تعلق ختم ہو گیاہے اور اسی کا نام جاہلیت کی موت ،گمراہی اور دین کے دائرے سے خارج ہونا ہے۔امام کی معرفت کے سلسلے میں لوگوں کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہےرہبر و قائد کی معرفت ہر انسان کے اولین واہم ترین فرائض میں شامل ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل معافی جرم ہی نہیں بلکہ ناقابل تلافی نقصان بھی ہے۔ اسلامی تعلیمات اور احادیث کے بیان کی روشنی میں دین خدا کا ایک اہم بنیادی قانون اور دستور یہ ہے کہ الٰہی ہدایت اور خداسے رابطہ کے لئے تمام انسانوں کا خدائی نمائندہ اور امام معصوم سے تعلق رکھنا ضروری ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو انسان کا رابطہ خدا سے منقطع ہو جائے گا اور وہ حقیقی ہدایت سے محروم ہوجائے گا۔ اسی لئے قرآن مجید نے انسان کے انجام اور سعادت کو زمانہ کے امامؑ سے رابطہ کے ساتھ جوڑ رکھا ہے۔ سید پسند علی رضوی نے مزید کہا کہ آج معاشرہ کی گمراہی اور نقصانات کا سبب بھی امام عج سے دوری ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام امت مسلمہ امام عج کی نصرت کیلیئے تیاری کر لیں اور اپنے اعمال و کردار سے حقیقی مومن بن کر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کریں تاکہ اسلامی معاشرہ تعمیر ہوسکے، انہوں نے کہا کہ آئیے ہم مل کر رہبر کبیر سید علی خامنہ ای کے ہاتھ مظبوط کر کے امام زمانہ ء کی راہ ہموار کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲