8 مئی 2017 - 14:06
قاہرہ میں اسرائیلی سفارتخانہ بند ہونے کی وجہ کیا؟

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی صہیونیوں کیساتھ دیرینہ روابط کے باوجود، سوال کیا جائے کہ تل ابیب کی قاہرہ میں سفارتخانہ سیکورٹی مسائل کی بنا پر بند کیا گیا ہے یا دیگر سیاسی دلائل کی بدولت؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی صہیونیوں کیساتھ دیرینہ روابط کے باوجود، سوال کیا جائے کہ تل ابیب کی قاہرہ میں سفارتخانہ سیکورٹی مسائل کی بنا پر بند کیا گیا ہے یا دیگر سیاسی دلائل کی بدولت؟

 تعجب کی بات ہے کہ مصر ظاہری طور پر اسرائیل ے بے پناہ نفرت کرتا ہے اور فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتا رہتا ہے تاہم 2015 میں قاہرہ کی جانب سے صہیونی سفارتخانہ کھولنے کی اجازت دی گئی تھی جس پر اس ملک کے عوام نے احتجاج بھی کیا تھا۔

دوسری طرف مصر میں تعینات اسرائیلی سفیر ڈیویڈ عرفین جو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری نظر اور تجربہ رکھتا ہے، بے پناہ معلومات اور امکانات کے باوجود مصری حکام اور اعلیٰ سیاسی پارٹیوں سے روابط قائم رکھنے میں ناکام رہا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ صہیونی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مصری حکومت ہمارے کارکنوں کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے جس کی وجہ سے قاہرہ میں اسرائیلی سفارتخانے کی چھٹی کردی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲