8 مئی 2017 - 08:15
پوپ کی جانب سے امریکی بم کو ماں کا نام دیئے جانے کی مذمت

کتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکہ ساخت کے بم کے لیے ماں جیسی مقدس لفظ کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے امریکہ کے سب سے بڑے غیر جوہری بم، جی بی یو تینتالیس کو ماں کے نام سے موسوم کیے جانے پر کڑی نکتہ چینی کی۔

پوپ فرانسس نے تباہ کن امریکی بم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے اس بم کا نام سنا تو وہ شرم سے پانی پانی ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ماں کا وجود، زندگی عطا کرتا ہے جبکہ یہ بم زندگی کو نابود کرتا ہے اور ہم اسے ماں کا نام دے رہے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ یہ سب کچھ کیا اور کیوں ہو رہا ہے؟۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے اس انتہائی خطرناک اور سب سے بڑے غیر جوہری بم کو سب سے پہلے افغانستان میں استعمال کیا ہے جس میں سیکڑوں لوگ مارے گئے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ بم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم سے گرایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169