7 مئی 2017 - 08:05
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اسماعیل ہانیہ کو حماس کا سربراہ بننے پر مبارکباد

سراج الحق نے کہا کہ تحریک حماس فلسطینی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور اسماعیل ہا نیہ کا انتخاب ان پر فلسطینی قوم کے بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے فلسطینی عوام کی اُمیدوں پر پورا اترنے کی دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہا نیہ کا انتخاب اسلامی تحریکات میں حقیقی شورائیت اور جمہوریت کا مظہر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے فلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہانیہ کو تحریک مزاحمت حماس کا نیا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور ہانیہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ تحریک حماس فلسطینی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور اسماعیل ہانیہ کا انتخاب ان پر فلسطینی قوم کے بھرپُور اعتماد کا مظہر ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے فلسطینی عوام کی اُمیدوں پر پورا اُترنے کی دعا دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کا انتخاب اسلامی تحریکات میں حقیقی شورائیت اور جمہوریت کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کیلئے اسماعیل ہانیہ کے انتخاب سے فلسطین کی آزادی کی تحریک کو نئی روح ملے گی اور اس میں مزید تیزی آئے گی۔

.....

/169