4 مئی 2017 - 17:35
ڈی میسٹورا: آستانہ مذاکرات کے نتائج قابل غور ہیں

شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈی میسٹورا نے کہا ے کہ آستانہ مذاکرات میں قابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا نے محمد علوش کی قیادت میں شامی مسلح گروہوں کے وفد سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ آستانہ مذاکرات میں قابل قدر پیشرفت ہوئی ہے۔

ڈی میسٹورا نے کہا کہ وہ مقامی وقت کے مطابق آج رات میں 9 بجے دوبارہ اس وفد سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ آستانہ مذاکرات میں شرکت کرنے سے انکار کرنے والے مسلح گروہوں نے اپنی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نائب امریکی وزیر خارجہ اسٹیورٹ جونز کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے۔

آستانہ مذاکرات کا چوتھا دور، روس، ایران، ترکی اور آستانہ مذاکرات میں شامل دوسرے فریقوں کے ساتھ 3 اپریل سے قزاقستان کے دارالحکومت میں شروع ہو چکا ہے۔

23- 24 جنوری کو آستانہ میں ان مذاکرات کا پہلا دور منعقد ہوا تھا جس میں ایران، روس اور ترکی کی زیرنگرانی شامی حکومت اور باغی تنظیموں کے درمیان امن مذاکرات ہوئے تھے۔ جس میں شام مسئلے کے پرامن حل پر زور دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے شام بحران کے سیاسی حل کےلئے اہم قدم بتایا تھا۔

.......

/169