اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان یونٹ قاسم آباد کی جانب سے منقعدہ لیکچر پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے کہا کہ امیر المومنین علی علیہ السلام نے مومنین کی ہدایت کے لئے ہر لحاظ سے نصحیتیں فرمائی ہیں جس کا مجسمہ نہج البلاغہ کی صورت میں موجود ہے،اس کے ورق پلٹتے ہیں توامام (علیہ السلام) کو درس اخلاق، تہذیب نفس اور روح و افکار کی تربیت کی مسند پر دیکھتے ہیں، پاک وپاکیزہ اور نیک صفت انسان ”ھمام“ آپ سے پرہیزگاروں کے صفات کے متعلق نئے درس کا تقاضا کرتا ہے اور وہ اس قدر تشنہ ہوتا ہے جو ایک یا دو پیمانہ سے سیراب نہیں ہوتا، امام اپنے علم و دانش کے سرشار دریچوں کو اس کے لئے کھولتے ہیں اور اس کو پارسائی اور پرہیزگاری کا درس دیتے ہیں، تقریبا متقین کے سو صفات کو محکم، عمیق عبارت اور حق کی راہ کو طے کرنے والوں کے لئے بہترین راہ کی ہدایت کرتے ہیں، گویا کہ صدیوں سے اسی مسند اور اسی جگہ پر خلق کی ہدایت، نفوس کی تربیت اور اخلاق کی تدریس کررہے ہیں ،یہاں تک کہ سوال کرنے والا ان باتوں کو سن کر چیخ مارتا ہے اور وہی دم توڑدیتا ہے ! اور باتوں کا اس طرح نافذ ہوجانا تاریخ میں نہیں ملتا ۔
یقینا نہج البلاغہ کے مختلف مناظر جو اپنی نوعیت میں کم نظیر یا بے نظیر ہیں، اس بزرگ کتاب کی خصوصیات میں شمارہوتے ہیں ۔
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان یونٹ قاسم آباد میں تنظیم کے چیئرمین انجنئیر سید حسین موسوی کا ھفتہ وار درس جمعہ کی شب اقرا سینٹر قاسم آباد میں انقعاد ہوتا ہے جس میں آپ مختلف عنوانان پر گفتگو کرتے ہیں اور سوال و جواب کا سلسلہ ہوتا ہے، اس سلسلے میں بہت سے مومنین مستفید ہوتے رہے ہیں اور اسلامی بیداری کا سلسلہ چلتا آرہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲