30 اپریل 2017 - 12:50
داعش نے طالبان کے سینئر کمانڈر کا قتل کر دیا

افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے سینیئرکمانڈرکو داعش نے پشاور میں قتل کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ مولوی داؤد اور دیگر دو افراد کو پاکستان کے اندر ہلاک کیا گیا جبکہ طالبان  کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مولوی داؤد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ یاد رہے کہ داعش نے طالبان کمانڈر کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ پشاور میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران تین افغانیوں اور ایک پاکستانی مولوی پرکم ازکم چار حملے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲