30 اپریل 2017 - 12:38
ٹرمپ کے اقتدار کے سو دن پورے ہونے پر وائٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ٹرمپ کے اقتدار کے 100 دن پورے ہونے پر وائٹ ہاوس کے سامنے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدر ٹرمپ کے اقتدار کے 100 دن پورے ہونے پر وائٹ ہاوس کے سامنے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے کیپیٹل ہل سے وہائٹ ہاؤس تک مارچ اور مظاہر ہ کیا۔ وائٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں زیادہ تر ماحولیات کے تحفظ سے متعلق گروپ شامل تھے جبکہ کئی تاجر تنظیموں، جنگ مخالف گروپوں اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔

مظاہرین نے ٹرمپ کے ماحولیات کی تبدیلی کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کوماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی سے منسلک مسائل کی ذرا بھی پروا نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲