28 اپریل 2017 - 15:45
بھارت نے کیا بلیسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ، امریکہ کو سونگھ کیا سانپ

ان حالات میں ایک سوال، دوسرے سوال کو تقویت بخشتا ہے کہ کیا بھارت نے امریکہ کے منع کرنے کے باوجود بیلسٹک میزائیل کا تجربہ کیا ہے؟ یا امریکہ کا میزائیلوں کے تجربے سے صرف ایران اور شمالی کوریا کو روکنا مقصود ہے؟؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بھارت نے خطے میں روایتی اورجوہری ہتھیاروں کی دوڑ جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو زمین سے فضاء میں درمیانے فاصلے تک مارکرنے والے اگنی تھری بیلسٹک میزائل کاتجربہ کیا جس پر ایران اور شمالی کوریا کو دھمکانے والے امریکہ کو سانپ سونگھا ہوا ہے۔

بھارتی خبررساں ادارہ نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ میزائل تجربہ مشرقی ریاست اڑیسہ کے قریب خلیج بنگال میں ابولکلام جزیرہ میں کیا گیا۔

حکام کے مطابق اگنی تھری بیلسٹک میزائل تین ہزارکلومیٹر کے فاصلے تک روایتی اورجوہری وارہیڈ کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ سولہ میٹر طویل اس میزائل کا وزن 1.5ٹن ہے۔

میزائل تجربے کی کامیابی کے بعد حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل تجربہ توقعات پر اترا جب کہ میزائل ٹیسٹ نے ایک مرتبہ پھرثابت کیا ہے کہ بھارت کے پاس اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی موجود ہے۔

یاد رہے کہ سویڈن میں قائم سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے حال میں ہی جاری ایک رپورٹ کے مطابق بھارت 2012 سے لیکر 2016 تک کے عرصہ کے دوران دنیا بھر میں اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار ملک رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران بھارت نے عالمی سطح پر فروخت ہونے والے مجموعی اسلحہ کا 13 فیصد خریدا جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ شرح ہے۔

دھیان رہے کہ امریکہ مسلسل خطے میں اسلحے کی دوڑ کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان بھارت کے جنگی جنون کے باعث خطے میں طاقت کے توازن کے بگڑنے پر اقوام متحدہ سے متعدد بار احتجاج کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ ماسکو میں موجود تھنک ٹینک کے ایک سینیئر ماہر کا عرصہ قبل کہنا تھا کہ بھارت اگر اپنے میزائل سسٹم کو مسلسل 10 سال تک بھی اپ گریڈ کرتا رہے، تب بھی پاکستانی میزائل سسٹم کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲