28 اپریل 2017 - 14:37
ایران میں صدارتی امیدواروں کے انتخابی مناظروں کے پہلے دور کا انعقاد

ایران میں آئندہ ہونے والے 12ویں صدارتی انتخابات کے تصدیق شدہ 6 امیدواروں کے مشترکہ انتخابی مناظروں کے پہلے دورکا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں آئندہ ہونے والے 12ویں صدارتی انتخابات کے تصدیق شدہ 6 امیدواروں کے مشترکہ انتخابی مناظروں کے پہلے دورکا انعقاد کیا گیا جس کو قومی نشریاتی ادارے کی جانب سے ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر براہ راست یا پہلے سے ریکارڈ پروگرام کی شکل میں نشر کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق، 19 مئی کو ایران کے آئندہ صدارتی انتخابات ملک اور بیرون ملک میں منعقد کئے جائیں گے.

ایران کی گارڈین کونسل کی جانب سے 6 حتمی امیدواروں کی اہلیت کی تصدیق کردی گئی ہے جن میں موجودہ صدر مملکت حسن روحانی، ایران کے ادارہ آستان قدس رضوی کے سربراہ علامہ سید ابراہیم رئیسی، موجودہ حکومت کے سنئیر نائب صدر اسحاق جہانگیری، میئر تہران محمد باقر قالیباف، سابق وزیر ثقافت مصطفی میرسلیم اور سابق وزیر کھیل سید مصطفی ہاشمی طبا شامل ہیں.

صدارتی امیدواروں نے انتخابی مناظروں کے پہلے دور میں سماجی اور اقتصادی مسائل پر بات چیت کی اور اپنے اپنے نظریات اور آئندہ حکمت عملی پر روشنی ڈالی.

انتخاباتی مناظروں کا اگلا دور 5 مئی کو منعقد کیا جائے گا جس میں صدارتی امیدوار سیاسی مسائل پر اپنے نظریات پیش کریں گے اور اس عمل کا تیسرا دور 12 مئی کو منعقد ہوگا جس میں اقتصادی معاملات پر گفتگو ہوگی.

صدارتی انتخابات سے پہلے، تمام امیدوار آفیشل پروگرام چارٹر کے مطابق ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے براہ راست اور ریکارڈنگ پروگرام میں حاضر ہوں گے اور اسی دوران اپنے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایرانی شہری، نوجوانوں بالخصوص تارکین وطن کے سوالات کا جواب دیں گے.

اس کے علاوہ متعلقہ صدارتی امیدوار کی جانب سے اپنی زندگی اور کارکردگی کے مختلف پہلووں پر بنائی گئی ڈاکومنٹری فلم کو بھی ٹیلی ویژن پر نشر کی جائے گی جس کا مقصد آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے والے شہری اپنے پسندیدہ امیدوار کے بارے میں زیادہ جان کاری ہوں.

اس دور کے صدارتی انتخابات میں، امیدوار ریڈیو اور ٹیلی ویژن میں اپنی انتخابی مہم کو اُجاگر کرنے کے علاوہ مختلف سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے اس مہم کو چلارہے ہیں اور ان میں سے ٹیلی گرام کا استعمال زیادہ دیکھنے میں آرہا ہے.

١٩٧٩ میں آمر شہنشاہی حکومت کا تختہ الٹنے اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران میں مسلسل انتخابات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ہمیشہ عوام نے بھرپور شرکت کی ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲