26 اپریل 2017 - 18:00
جارجیا:نام میں لفظ’اللہ ‘ شامل کرنے کی اجازت

امریکا میں والدین اپنے بچے کے نام میں لفظ اللہ شامل کرنے کی قانونی جنگ جیت گئے، ریاست جارجیا نے بچے کو پیدائش کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: امریکا میں والدین اپنے بچے کے نام میں لفظ اللہ شامل کرنے کی قانونی جنگ جیت گئے، ریاست جارجیا نے بچے کو پیدائش کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔

ابتداء میں ریاستی حکومت نے سند جاری کرنے سے انکار کیا تھا کیونکہ بچے کے والدین کے ناموں میں لفظ اللہ شامل نہیں۔

امریکا کی سول لبرٹیز یونین آف جارجیا نے ایلزبیتھ ہینڈی اور بلال واک کے حق میں مقدمہ دائر کیا جو اپنی بیٹی کا نام زلیخا گریس فل لوریانا اللہ رکھنا چاہتے تھے۔

.......

/169