اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سمیر کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کا شکار دو بھائیوں کی فوری امداد کی جائے اور زخمی نعیم حسین کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے۔ سمیر بستو کرم ایجنسی میں طوری اور بنگش قبائل عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک عنایت علی ، ملک علی مجان، ملک جلال حسین اور دیگر قبائلی عمائدین نے کہا کہ کئی سال قبل گاڑی پر بم حملے میں غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے غلام حسین کے بیٹے سلیم حسین اور نعیم حسین شدید زخمی ہوگئے تھے۔ دونوں زخمیوں کا مکمل طور پر علاج تا حال نہیں ہواہے۔ سلیم حسین کی جسم سے تاحال دھماکے کے پتھری اب تک نہیں نکالی گئی ہے۔ جبکہ زخمی نعیم حسین بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی مریض بن گیا ہے۔ قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری خرچ پر نعیم حسین کا علاج کیا جائے۔ اور زخمیوں کی ہر ممکن امداد کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲