اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی/ شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں رینجرز کو ایک بار پھر اختیارات دینے سے شہر کراچی میں امن وامان کی کار کردگی مزید بہتر ہوگی صوبائی حکومت کے اس اقدام سے شہر کی عوام نے سکون کا سانس لیا ہے جب کراچی میں روزانہ کی بنیادوں پر خون کی ہولی کھیلی جاتی تھی اور دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ادارے بے بس اور ناکام نظر آتے تھے تو اُس وقت پاک فوج اور سندھ رینجرز کی کاوشوں کی بدولت کراچی میں امن کا قیام ممکن ہوا اور شہریوں میں جو خوف کی فضاء قائم تھی وہ ختم ہوئی صوبائی حکومت کو چائیے جب تک کراچی اور اندرون سندھ میں مستقل بنیادوں پر بھر پور قیام امن نہیں ہوجاتا اُس وقت تک رینجرز کو بھر پور اختیار دئیے جائیں تاکہ بزدل دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کہ حوصلے مزید پشت ہوسکے اور شہر ترقی کی راہ پر مزید گامزن ہوں اگر ہر تین ماہ بعد اختیارات کے مسئلے پر سیاسی رسہ کشی چلتی رہی تو اس سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہم ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کراچی سمیت اندرون سندھ میں بھی دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات کریں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھیں.
...................
242