11 اپریل 2017 - 09:48
نائیجیریا  میں دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے 57 دہشتگرد ہلاک

نائیجیریا میں فوج اور بوکو حرام دہشتگردوں کے مابین فائرنگ میں 15 فوجی اہلکارزخمی ہو گئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کی فوج نے جنوب مشرقی علاقے ڈفا کے ایک گاؤں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے 57 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔

نائیجیریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈفا شہر سے 30 کلومیٹر دور گسكیرو گاؤں میں مسلح دہشت گردوں نے فوج پرحملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 57 دہشتگرد ہلاک اور15 فوجی اہلکاراور دوعام شہری زخمی ہو گئے ۔

.......

/169