5 اپریل 2017 - 14:43
سعودی عرب کی پالیسی خطے کو کشیدگی کی طرف لے جا رہی ہے: برطانوی تجزیہ نگار

سنئیر برطانوی تجزیہ نگاروں نے خطے میں ایران کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران، خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر سعودی عرب کی پالیسی خطے کو کشیدگی کی طرف لے جا رہی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سنئیر برطانوی تجزیہ نگاروں نے خطے میں ایران کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران، خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر سعودی عرب کی پالیسی خطے کو کشیدگی کی طرف لے جا رہی ہے.

يہ بات نامور سياسي تجزيہ كار اور برطانوي ريڈيو چينل بي بي سي 4 كے سابق ميزبان 'جنتھن فريئر' نے گذشتہ روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايسا لگتا ہے كہ سعودي عرب علاقے ميں اپنے برتري حاصل كرنا چاہتا اور رياض اسلامي جمہوريہ ايران كو اپنے اہم حريف جانتا ہے.

فريئر نے كہا كہ رياض اپنے شاہي خاندان كے تحفظ كے لئے علاقے ميں كشيدگي كو جاري ركھنے كا خواہاں ہے.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اسلامي جمہوريہ ايران علاقے ميں ايك اہم طاقتور ملك ہے اور ہميں اميد ہے كہ پابنديوں كے خاتمے كے ساتھ پوري دنيا ميں اپنے تعميري كردار كا ادا كرے گا.

انہوں نے بتايا كہ كئي يورپي ممالك شامي بحران كے حل ميں ايران كے تعميري كردار كے خير مقدم كرتے ہيں اور اس ملك كے بغير موجودہ بحرانوں كا حل ممكن نہيں ہوگا.

برطانوي تجزيہ كار نے كہا كہ امريكي نئے صدر ٹرمپ نے اپنے تجارتي مفادات كے لئے سعودي عرب پر سفري پابندياں عائد نہيں كيا ہے.

لندن ميں واقع احرار بحرين تحريك كے سيكرٹري جنرل اور ابراز ہاوس نامي تھنك ٹينك كے سربراہ ڈاكٹر ' سعيد الشہابي ' نے كہا كہ خطے كے مسائل كے حوالے سے سعودي عرب كا رويہ سنجيدہ نہيں ہے.

الشہابي نے كہا كہ سعودي عرب كي پاليسي جارحيت اور كشيدگي پر مبني ہے يہ ملك دوسرے ممالك كي شكست كے لئے غنڈہ گردي حربوں كا استعمال كرتا ہے.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران علاقے ميں امن اور سلامتي قائم كرنے كا خواہاں اور دوسرے ممالك كے اندروني مسائل ميں مداخلت نہيں كرتا ہے.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ امريكہ سعودي عرب كے ذريعے خطے ميں اپنے تسلط برقرار ركھنے كا خواہاں اور جمہوريت اور انساني حقوق پر احترام كرنا نہيں چاہتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲