اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے30 ویں سالانہ مرکزی 3 روزہ انوار ولایت کنونشن کا انعقادبھٹ شاہ میں جمعہ کے روز دعائے کمیل سے کیا گیا دعائےکمیل کی روح پروہ محفل سے خطاب حجتہ الاسلام علامہ سجاد حسین جوادی صاحب نے کیا دعائے کمیل میں سندھ بھر سے اصغری کارکنوں کی بھرپور شرکت تھی کنونشن کی پہلی نشت کا آغاز مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری کے افتتاحی کلمات سے ہوا جس میں انھوں نے تما م اصغری کارکنوں کا کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ۔نشت میں تمام ڈویژن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس میں تمام ڈویژن کے نمائندوں نے اپنی سالانہ کارکردی رپورٹ پیش کی ۔کنونشن کے دوسرے روز پہلی نشت کا آغا ز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد ملک بھر سے آئے ہوئے علماء کرام نے درس دیے ،علامہ میرمقصود حسین ڈومکی ،علامہ علی بخش سجادی ،ڈاکٹر زاہد حسین زاہدی،دانشور معظم استاد اخلاق احمداخلاق،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ غلام قمبر کریمی،مولانا مختار امامی مولانا دوست علی سعیدی ۔مولانا رضا محمد سعیدی مولانا جاوید حسین جوادی ۔سمیت دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا انوار ولایت یہ انوار ولایت ہی ہے جو انسانیت کی نجات کا واحد حل ہے ،آج کے اس دور میں جہاں ہر طرف دھشتگردی اور ظلم ہو تو ہمیں انوار ولایت کی طرف لوٹنا ہوگااگر نور اور روشنی کی تلاش ہے دنیا کو تو دنیا کا اندھیرے ظلم و جبر سے نکلنے کا نظام ولایت ہی ہےاور بتایا کے عالمی دہشتگرد آج بھی ملت جعفریہ سے ڈرتا ہے اور ولایت فقی سے گھبراتا ہے ۔انھوں نے امام خمینی ؒ کے فرمان کی نکل کرتے ہوئے کہاں کے جس سے امریکہ ناراض ہو اس سے اللہ راضی ہوتا ہےمزیدعلماء نے کہا اصغریہ ملک پاکستان میں اصلاحی تنظیم ہے جو معاشرے کو قرآن اور خدا کے نزدیک کرنے میں مصروف عمل ہے۔انھوں نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی کے حوالے سے کہا کہ الہیٰ قیادت معاشرے میں حقیقی انقلاب لاسکتی ہے۔انھوں نے بتایا اگر خواص کے اندر بصیرت ہو تو عوام کو صحیح راستے کی طرف لے آتے ہیں ہمیں حق کو پہچاننا چاہیئے شخصیت کے پیچھے نہ چلیں بلکہ اصل چیز حق کی پہچان ہے۔ اور دانشور حضرات نے دروس اور خطابات کیے اصغریہ شعبہ خواتین کی کثیر تعدا د بھی کنونشن میں شریک تھی ۔کنونش میں حالات حاضرہ کے موضوع پر مزاکر کیا گیا جس میں میزبان استاد اخلاق احمد اخلاق اور مہمان علامہ میر مقصود ڈومکی ڈاکٹر جمال مسعود ڈاکٹر ذاھد حسین ذاھدی اور دیگر دانشور حضرات شریک تھےکنونشن کا تیسرا روز یوم زھرا کے نام سے جلسہ منعقد کیا گیا جس میں تنظیمی اور علماء کرام نے خطابات کیے اور بی بی فاطمۃ زھرا کی سیرت پر روشنی ڈالی اورمرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری نے کابینہ سمیت استعیفے کا اعلان کیا ۔ ۔شھید حسینی کے رفیق حجتہ الااسلام علامہ حیدر علی جوادی صاحب نے صدارتی خطاب کیا اور نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا ایک بار پھر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے نئے 30 ویں میرکارواں برادر فضل حسین اصغری کو مرکزی بنایا گیا ۔جس کے بعد نئے میر کارواں نے صدارتی خطاب کیا اور تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ۔





